16 مئی 2012 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین کا اجتماع بروز جمعہ فیصل آباد شہر کے دھوبی گھاٹ گراونڈ میں منعقد ہوگا۔ اس سے عوامی اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

ابنا: دوسری جانب امریکی سعودی نواز کالعدم دہشت گروہ سپاہ صحابہ نے بھی جمعہ کے روز اسی وقت دھوبی گھاٹ گراونڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ دہشت گرد گروہ کے اس اعلان کا مقصد فیصل آباد کے پر امن ماحول کا تباہ کرنا اور تصادم کی فضا ایجاد کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کے دہشت گرد کالعدم ٹولے کو لگام دے اور انہیں عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی آزادی نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کے کالعدم ہوجانے کے باوجود اس گروہ کا آزادانہ ملک بھر میں پروگرام منعقد کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں اور حکام کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے.

.......

/169